وزیراعظم کی تقریر سن کر سر جھک گیا ‘راجا پرویز اشرف

153

لاہور(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سن کر میرا سر جھک گیا ہے،وزیراعظم اخلاق سے عاری شخص ہے، آصف علی زرداری کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے آپ کو علم نہیں انکے چاہنے والوں کی پاکستان میں کتنی تعداد ہے؟ کیا پاکستان میں صرف ایک ہی آدمی زم زم کا دھلا ہوا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم کی تقریر سنی مجھے بڑا دکھ پہنچا میں سمجھنے سے قاصر رہا 22 کروڑ لوگوں کے وزیراعظم کا لہجہ اور زبان بازاری تھی، عام آدمی بھی لفظوں کا چناؤ کرتے ہوئے محتاط رہتا ہے لیکن وزیراعظم نے بلکل نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کسی کو گالی دے گا تو جواب میں گالی آئے گی، آپ کون سا ماحول بنارہے ہیں آپ لوگوں کو کیا تربیت دے رہے ہیں کہ وزیراعظم اخلاق سے عاری شخص ہے۔