اپوزیشن آئین اور قانون کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعظم کو ہٹائے گی، رہنما ن لیگ

332

لاہور:مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ آپ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، پتا نہیں آپ کے خلاف بھی انٹرنیشنل سازش کا بیانیہ کیوں نہیں بک رہا، آپ پہلے ہی مانگے تانگے کی سیٹ پر بیٹھے ہو۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا  کہ پی ٹی آئی کے سب سے زیادہ لوگ اسوقت عثمان بزدار کے پیچھے ڈنڈے لیکرپڑے ہیں، پتا کریں تھوک کے حساب سے آپکے خلاف گروپس بن رہے ہیں، آپ اپنے دن گنیں کب آپکو حلال کیا جاتا ہے، جن کے اپنے یار غدار ساتھ چھوڑ گئے وہ انٹرنیشنل سازش کا ڈرامہ کررہے ہیں، سب چور ڈاکو باری باری غائب ہوگئے اکیلا کپتان جیل جانے کیلئے تیار رہے، اپوزیشن پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر جتھوں سے حملے کرنے نہیں نکلی، اپوزیشن آئین اور قانون کے مطابق کٹھ پتلی وزیراعظم کو ہٹائے گی۔

ان مزید کا کہنا تھااکہ ہماری نمبر گیم پوری نہیں بلکہ کہیں زیادہ ہوچکی ہیں۔عدم اعتماد کے جمع ہونے کے بعد پوری تبدیلی سرکار کی دوڑیں لگیں ہیں۔ عمران خان کو باری باری سب کے پاں پکڑنا پڑ رہے ہیں۔ آپ تیاری کریں آپ سے ہر چیز کا الگ الگ حساب لیا جائے گا۔لاہور کو کچرا کنڈی اور پنجاب کو کھنڈر بنانے کا حساب بھی ہوگا۔