مستقل اراکین میں اضافے سے سلامتی کونسل مزید مفلوج ہوجائے گی،پاکستان

245
اسرائیلی کمپنی سے کیا گیامعاہدہ ایرانی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ کو لے ڈوبا

پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئے مستقل اراکین شامل کرنے سے کونسل کے مفلوج ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جائیں گے۔

اقوامِ متحدہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں ایک بین الحکومتی بات چیت کے غیر رسمی اجلاس میں اسلام آباد کی ترجیحات کو اجاگر کیا۔دہائیوں سے جاری یہ بحث گزشتہ ہفتے دوبارہ تیزی اس وقت آئی جب روس نے امریکا کی پیش کردہ قرار داد ویٹو کردی تھی جس میں اس کی افواج کے یوکرین سے فوری انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سلامتی کونسل میں روس، برطانیہ، چین، فرانس اور امریکا 5 مستقل اراکین ہیں جن کے پاس ویٹو پاور ہے۔پاکستان یونائیٹنگ فار کنسینسز (یو ایف سی) کا بنیادی رکن ہے جو 5 مستقل اراکین کو قبول کرتا ہے لیکن ان میں مزید اضافے کا مخالف ہے، اس کے بجائے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ غیر مستقل اراکین کی تعداد 20 کردی جائے۔سال 2005 میں تشکیل دیے گئے اس گروپ میں اب 120 سے زائد ریاستیں شامل ہیں جبکہ اٹلی اس کا کووآرڈینیٹر ہے۔