مرغی کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ  اضافہ

418
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ  اضافہ

لاہور: ایک ہفتے کے دوران مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 410 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جو کہ ایک ہفتہ پہلے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔ ادھر کراچی میں بھی جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مرغی اور مچھلی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور مرغی کا گوشت قیمت 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو نے لگا۔

خیال رہے کہ ماہرین صحت نے جانوروں میں لمپی اسکن نامی بیماری کی تشخیص کے بعد عوام سے دودھ اور گوشت سے پرہیز کرنے کی درخواست کی ہے۔