ناپاک وزیراعظم کو نکال کر شریف آدمی کو بٹھائیں گے، زرداری

263
ناپاک وزیراعظم کو نکال کر شریف آدمی کو بٹھائیں گے، زرداری

روا ت : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اس ناپاک وزیراعظم کو نکالیں۔

روات میں پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے آصف زداری نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھ کر اس ناپاک وزایراعظم کو نکالیں اور اس کی جگہ کسی اور شریف آدمی کو بٹھائیں اور ملک چلانے میں ہم اس کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے حکومت سنبھالی تو ایک سال میں گندم اور چینی کا بحران ختم کردیا تھا، پچھلی بار کی طرح اس بار بھی ہم حکومت سنبھال کر آپ کے مسائل حل کریں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے دشمنوں اور پیار کرنے والوں کو بھی جانتا ہوں۔ عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

آصف زرادری نے کہا کہ میرا بلاول آپ کا بھی بیٹا اور بھائی ہے، ان شا اللہ ہم سب لڑیں گے اور عوام کو تکلیفوں سے نکالیں گے۔جلسے سے مختصر خطاب کے اختتام میں آصف زرداری نے کہا کہ مجھے ایک اور جگہ پہنچناہے، ان شا اللہ آپ سے جلسے میں ملوں گا۔

بعد ازاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کے قافلے کو جگہ دیں، انہیں مولانا فضل الرحمن اور میاں شہباز شریف کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کے لیے پہنچنا ہے، ان شا اللہ وہ ڈی چوک پر ہم سے ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان شااللہ جیالوں کا یہ لشکر جب اسلام آباد پہنچے گا تو پاکستان کو ایک خوشخبری ملے گی۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کی جانب عوامی مارچ کا آغاز کیا تھا۔