پیپلز پارٹی  نے سندھ کو کرپشن کی یونیورسٹی بنادیا ہے، رہنما پی ٹی آئی

383
اپوزیشن کواقتدار چاہیئے ان کیلئے عزت آنی جانی چیز ہے،  خرم شیرزمان

کراچی: تحریک انصاف سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول پرچی چیئرمین ہیں،ان کے باپ دادا کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کے پوتے اور داماد کس طرح ملک کو برباد کریں گے، پیپلز پارٹی نے سندھ کو کرپشن کی یونیورسٹی بنا دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خرم شیر زمان نے کہا کہ کرپشن کی یونیورسٹی کے  وائس چانسلر آصف زرداری اور منیجر مراد علی شاہ ہیں جن کا کام پیسہ اکھٹا کرنا ہے، سارے چور آج اکھٹے ہیں، جن کا مقصد اپنے خلاف کیسز ختم کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول اپنے ابو کی پرچی لے کر ٹرک پر چڑھ گئے ہیں، بلاول اپنا مارچ مارچ میں ہی کرلیں ورنہ اپریل میں یہ اپریل فول بن جائیں گے،  پی پی صرف مال بچاؤ ، مال بناؤ تحریک چلارہے ہیں،  بلاول زرداری کے ابو کا ایشیاء کا سب سے بڑا آر او پلانٹ بند ہوگیا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول پنجاب کے عوام کو بتائیں  14 سالوں میں ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں دے سکے، نالائق وزیر اور سرکاری بابو بھی بلاول کی مدد نہیں کرسکے، بلاول پنجاب کے عوام کو بتائیں کے لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسز پورے ایشیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ہر جگہ سے پہچان مٹ رہی ہے،  پی ٹی آئی ایک قومی جماعت ہے اور وزیراعظم کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔