ماہ رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خور بے لگام، مرغی کا گوشت مزید مہنگا

412
 ماہ رمضان المبارک سے قبل ہی منافع خور بے لگام، مرغی کا گوشت مزید مہنگا

فیصل آباد: ماہ رمضان المبارک سے قبل منافع خور بے لگام، برائلر کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول، مرغی کا گوشت آج مزید 12روپے فی کلو مزید مہنگا۔

چار روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں 45روپے سے زائد اضافہ، کوکنگ آئل اورگھی کی قیمت 430روپے تک جاپہنچی، سی این جی بھی مہنگی، مارکیٹ میں برائلر گوشت فی کلو 415 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

گزشتہ روز قیمت 403روپے فی کلو تھی، چار روز میں قیمت 45روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہے جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ،قیمت 278روپے ہوگئی۔

فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم ہے اورفی درجن 132روپے پر مستحکم ہے،مزید برآں سبزی منڈی میں بھی قیمتیں مسلسل بڑھنے لگیں ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 12سبزیاں اور 3پھل مہنگے ہو گئے ۔

دکاندارمن مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ۔انتظامیہ بھی سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی۔کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور چند روز میں قیمتوں میں تیس روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے،

ادھر سی این جی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ کردیا گیا،سی این جی کی نئی قیمت 138 روپے فی لٹر ہوگئی۔سی این جی کی قیمت میں 3روپے فی کلو اضافہ، قیمت 135روپے سے بڑھا کر138روپے فی لٹرمقررکر دی گئی۔

سی این جی مالکان نے نئی قیمت کا اطلاق تمام سی این جی اسٹیشنز پر کر دیا۔