پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ راولپنڈی میں داخل نہیں ہوگا،روٹ تبدیل

250

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا قافلہ آج (پیر کو) روات پہنچے گا‘ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے روٹ کو تبدیل کردیا گیا‘ شرکا راولپنڈی شہر میں داخل نہیں ہوں گے‘ شرکا لیاقت باغ کے بجائے راوت ٹی چوک پر قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری راوت ٹی چوک پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کریں گے۔ لانگ مارچ راوت ٹی چوک سے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف مڑ جائے گا‘ لانگ مارچ فیض آباد سے ہوتا ہوا ڈی چوک پر پہنچے گا‘ لانگ مارچ کا روٹ پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ کے باعث تبدیل کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کا قافلہ چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت میں روات پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے لانگ مارچ کے شرکا کے استقبال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی اور شرکا کے قیام کے لیے ٹینٹ ویلج کا قیام کردیا ہے۔