آپ چاہتے ہیں اراکین کے نام بتا کر انہیں مسنگ پرسنز بنا دوں؟‘ بلاول

451

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ اراکین اسمبلی کے نام بتا کر انہیں مسنگ پرسنز بنا دوں؟ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے آپ کو کن لوگوں کی حمایت حاصل ہے جس پر بلاول نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں ‘ فہرست آپ کے سامنے لائوں اور ان سب لوگوں کو حکومت کی جانب سے مسنگ پرسنز بنا دوں؟۔ بلاول کے جواب پر تمام شرکا نے بھرپور قہقہہ لگایا۔