قیدی بھی بینک اکاﺅنٹ کھول سکیں گے، جیل خانہ جات اور پنجاب بینک میں معاہدہ طے

439
قیدی بھی بینک اکاﺅنٹ کھول سکیں گے، جیل خانہ جات اور پنجاب بینک میں معاہدہ طے

لاہور:آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی سربراہی میں پنجاب بھر کی جیلوں کو جدید طرز پر لانے کے لئے اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب بنک کے درمیان معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔

معاہدے کے تحت قومی شناختی کارڈ اور پی آئی ایم ایس نمبر کی مدد سے قیدیوں کے پنجاب بنک میں اکاﺅنٹ کھولے جائیں گے۔قیدیوں کے ورثا ءجیل کی بجائے پنجاب بینک جا کر قیدی کے اکاﺅنٹ میں رقم جمع کرا سکیں گے-

اس رقم کو قیدی بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے جیل کینٹین سے خریداری اور جیل پی سی اوکی ادائیگی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

جیل سے رہائی پر قیدی اپنے اکاﺅنٹ میں موجود بقایا رقم پنجاب بنک وصول کر سکیں گے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ اس معاہدہ کے تحت رقم کا لین دین پنجاب بنک کے پاس جانے کے باعث کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔