کھلاڑیوں نے جس طرح ٹرافی سامنے لاکر رکھی اسے بھلا نہیں سکتا، عاقب جاوید

305
کھلاڑیوں نے جس طرح ٹرافی سامنے لاکر رکھی اسے بھلا نہیں سکتا، عاقب جاوید

لاہورقلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے جس طرح ٹرافی سامنے لاکر رکھی اسے بھلانہیں سکتا۔

ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ ایک بندہ جو 6 روز سے کمرے میں بند ہے اس کا ٹیم کو دیکھنے سے بڑھ کرجذباتی لمحہ نہیں ہوسکتا، آئسولیشن کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ نہیں تھا لیکن میں منفی نہیں سوچ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوچا تھا جیت شاہین آفریدی کے لیے بہت ضروری ہے، جب جیتے تو بہت خوش ہوا، اپنے لیے نہیں فینز کے لیے سوچ رہا تھا ، ہمیں اپنے فینز کے سامنے جیت ملی۔عاقب جاوید نے کہاکہ لاہور قلندرز کی کامیابی ایک سبق ہے کہ انسان صرف کوشش کر سکتا ہے، اگر آپ کوشش نہ چھوڑیں تو کامیابی ضرور ملتی ہے، ثمین رانا اور میرا کام ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے،

اس مرتبہ ہمیں زمان خان ملا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہیری بروک بھی اچھا ٹیلنٹ ہے،عبداللہ شفیق اور کامران غلام کو موقع دیا ، کھلاڑیوں کو صرف یہ کہا ہوا ہے کہ آپ بس اپنا کھیل کھیلیں، ہم کھلاڑیوں کے ساتھ دس دس بارہ بارہ سال چلنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے افغان کرکٹر راشد خان کے حوالے سے کہا کہ ان کا لاہور قلندرز کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔