یوم پاکستان ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ 23مارچ کو کھیلا جائے گا

272
یوم پاکستان ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ 23مارچ کو کھیلا جائے گا

 راولپنڈی: پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ یوم پاکستان ٹین پن باﺅلنگ ٹورنامنٹ 23 مارچ کو لیزر سٹی بالنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹین پن باﺅلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں، خواتین اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں۔ ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔