بلاول بھٹو کو ہیلتھ کارڈ بھیجیں گے تا کہ یہ اپنا علاج کرائیں، شہباز گل

213
 ووٹ کو عزت دو کہنے والوں نے ووٹ خریدنے شروع کر دیئے، شہباز گل

لاہور: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہاہے کہ بلاول بھٹو دھرنا دینے والے نہیں بس شو شا کی حد تک ہیں۔ استعفے کے مطالبے پر ہم بلاول بھٹو کو ہیلتھ کارڈ بھیجیں گے کہ یہ اپنا علاج کرائیں، ان کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اب ان کے پاس بیچنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

شہباز گل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے دھرنا دیا تو ہم ان کو چائے پانی پلائیں گے، بلاول زرداری کو اسلام آباد میں ویلکم بھی کریں گے، یہ بہت بار پانچ اور دس دن کی باتیں کرچکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے، حکومت تقریباً 55 روپے فی لیٹر کم قیمت پر پیٹرول، ڈیزل مہیا کررہی ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے 5 دن کی مہلت دی ہے۔