وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان پروقار ماحول میں اختتام پذیر 

648
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان پروقار ماحول میں اختتام پذیر 

 فیصل آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان فیصل آباداور ساہیوال ڈویژن میں پروقار ماحول میں اختتام پذیر ہو گئے۔ دونوں ڈویژن میں82 امتحانی سنٹر میں 11601 طلباءو طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ۔

وفاق المدارس العربیہ فیصل آباد کے کوارڈینیٹر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کے مطابق دوران امتحان ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کے بیٹے مولانا احمد حنیف جالندھری حضرت مولانا مفتی محمد طیب مسول درجہ کتب مہتمم جامعہ اسلامیہ امدادیہ حضرت مولانا قاری محمد یٰسین مسول درجہ حفظ و بنات مہتمم جامعہ دار القرآن مولانا عزیز الرحمان رحیمی معاون ناظم اوراُنہوں نے امتحانی سنٹروں کا روزانہ دورہ کیااور تمام امتحانی سنٹروں میں انتظامی امور کو تسلی بخش قرار دیا۔ امتحانی نظم و نسق نگران عملہ کے حسن سلوک اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان دینی مدارس کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے جس کا امتحانی نظام عصری اداروں کے لئے قابل تقلید ہے صدر وفاق المدارس حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تمام صوبائی نظماءاور ملک بھر کے مسو¿لین اور قیادت مبارک باد کی مستحق ہے کہ جنہوںنے طلباءاور طالبات کو ایک پروقار تعلیمی ماحول مہیا کیا اور طلباءاور طالبات کو امتحانات میں شریک کرکے ان کے مستقبل کو روشن کیا۔