روس یوکرین تنازعہ،فرانس کا اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

285
روس یوکرین تنازعہ،فرانس کا اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

پیرس: روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں یورپی ملک فرانس نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تنازعے کی روشنی میں اگر ان کی روس میں موجودگی ضروری نہیں تو وہ فورا وہاں سے نکل جائیں۔

فرانس کے علاوہ دیگر ممالک بھی اپنے شہریوں کو یہ ہی مشورہ دے رہے ہیں۔برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا کہا ہے اور اسے روسی معیشت کے بڑھتے ہوئے اتار چڑھا ﺅکے طور پر بیان کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو یہی مشورہ دیتے ہوئے متعدد عوامل کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں روسی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے امریکی شہریوں کے خلاف ہراساں کیے جانے کا امکان بھی شامل ہے۔امریکا کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی گئیں۔ امریکا نے روس کی 22 دفاعی کمپنیزپر پابندی عائد کر دی جس میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارہ تیار کرنے والی کمپنیز بھی شامل ہیں۔