پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا ہی گروپ ہے،وزیر خارجہ

270
new taxes

میرپور خاص: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی ترین گروپ نہیں، پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا ہی گروپ ہے، ہمارے ارکان اسمبلی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قرییشی نے میرپور خاص میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، زر اور زرداری کی طاقت کسی کو نہیں خرید سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری میں پی پی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی، پیپلزپارٹی کارکنوں نے تصادم کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی، یہ شہید بی بی کی پارٹی کا شیوہ نہیں، یہ نئی پیپلزپارٹی ہے، پارلیمنٹ کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کر رہی ہے، میدان میں آئے، وزیراعظم نے مشکل حالات میں پٹرول اور بجلی پر ریلیف دیا، یقین ہے ہمارے ارکان اسمبلی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے، ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے کل بھی پابند تھے آج بھی اس کے قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، ہم 20 سال حالت جنگ میں رہے، ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں۔