مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی گرمی کا احساس، درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا

496
 مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی گرمی کا احساس، درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا

لاہور: محکممہ موسمیات نے آئندہ ہفتے میں بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی لاہور کے موسم میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس سے ہلکی گرمی کا احساس ہونا شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔