نیول چیف نے مشق سی اسپارک کاجائزہ لیا، کوسٹل اور کریکس کا بھی دورہ

281
نیول چیف نے مشق سی اسپارک کاجائزہ لیا، کوسٹل اور کریکس کا بھی دورہ

اسلام آباد: سربراہ پاک بحریہ نے بحری مشق سی اسپارک 2022 کے دوران بحری جہازوں، کوسٹل اور کریکس کے علاقوں کا دورہ کیا ۔ 

ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اورماڑہ ،سجاول اورشاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا۔ امیرالبحر نے کھلے سمندر میں پی این ایس طغرل اور طارق کا دورہ بھی کیا اور مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا. دورے کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

امیر البحر نے ملکی سمندری حدود کے دفاع میں افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور عزم کو سراہا۔  اس موقع پر پاک بحریہ  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا  دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی پربھرپور ردعمل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔