برائیلر مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے

238
برائیلر مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے عام بازاروں اور مارکیٹوں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 21 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس اضافے کے ساتھ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 352 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 2 روپے اضافے کے ساتھ 126 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہر کے پوش علاقوں میں واقعہ بازاروں میں برائیلر مرغی کا گوشت 390 روپے سے 400 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔