دلہا گنجا نکلا دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

720

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب دلہا اجے کمارباراتیوں کے ہمراہ شادی ہال پہنچا،تقریب میں دلہن دلہا کی ایک دوسرے کو مالا پہنانے کی رسم مکمل ہوچکی تھی لیکن دلہا پر آفت اس وقت آئی جب دلہن نے دلہا کو رسم کے دوران بار بار وگ ٹھیک کرتے ہوئے پایا۔دلہا گنجا ہے یہ بات باراتیوں نے دلہن تک پہنچا دی اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ دلہا آج کے دن اچھا لگنے کے لیے وگ لگا کر آیا ہے ۔

دلہن نے اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دلہا پر غور کریا تو حقیقت سامنے آگئی جسے دیکھتے ہی دلہن غش کھاکر اسٹیج پر ہی بیہوش ہوگئی۔ بعد ازاں حواس بحال ہونے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

اور حال ہی میں ایک مرتبہ پھر آخری وقتوں میں شادی کھٹائی میں پڑ گئی ،بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول بن گیا ہے

دلہن کے اہل خانہ نے بہت سمجھایا لیکن دلہن نے صاف انکار کر تے ہوئے کسی کی نہ سنی اور اپنے فیصلے پر قائم رہی۔ دلہن کے اہل خانہ کی طرف سے دلہا پر دھوکہ دہی کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ۔