مچھروں کی بہتات سے شہری ملیریا میں مبتلا 

534
مچھروں کی بہتات سے شہری ملیریا میں مبتلا 

جیکب آباد: جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے شہریوں کی نیندیں اڑ گئی، سینکڑوں شہری ملیریا میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں موسم کی تبدیلی، مچھر مار اسپرے نہ ہونے اور گندگی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے.

جس کی وجہ سے ملیریا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور سینکڑوں شہری ملیریا جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، مچھروں کی بہتات کے باعث شہریوں کی نیندیں بھی اڑ گئی ہے، شہر بھر میں مچھروں کی بہتات کے باوجود محکمہ بلدیہ کی جانب سے صفائی اور محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ملیریا کا مرض مزید پھیلنے کا خدشہ ہے.

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں گلی محلوں میں پانی کے جوہڑ مچھروں کی افزائش کا سبب بن رہے ہیں، محکمہ بلدیہ کے عملے کی جانب سے شہر میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے مچھر مار اسپرے نہیں کرایا جارہا جس کی وجہ سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں، انہوں نے کہا کہ فلفور شہر میں صفائی کا نظام درست کرکے مچھر مار اسپرے کرکے شہریوں کو مچھروں سے نجات اور ملیریا و ڈینگی جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچایا جائے۔