لاڑکانہ: پسند کی شادی کرنے والوں کو تحفظ کا مطالبہ

192

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) میہڑ تحصیل کے گاؤں گھرکن کے رہائشی مسجد کے پیش امام الدین بروہی نے قریبی گاؤں سانول کرٹیو کے رہائشی رضوانہ کرٹیو سے پسند کی شادی کرنے کے بعد تحفظ کی اپیل کی ہے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا کہنا تھا کہ ہم نے لاڑکانہ کی عدالت کے معرفت پسند کی شادی کی جس پر ہمارے رشتہ دار سیاہ کاری کا الزام دے کر قتل اور مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی اور اب خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود حراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لے کر دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔