نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے، شفقت محمود

317
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ملاوٹ شدہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کردیا

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے۔ شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو اپوزیشن کی حقیقت کا علم ہے، عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمبر گیم پوری ہے تو اپوزیشن کس کا انتظار کر رہی ہے؟ چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش میں ہیں، اتحادی اس لیے ہمارے ساتھ ہیں کہ ان کا نظریہ ہم سے ملتا ہے۔شفقت محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بتائیں انہوں نے 30 سال باریاں لیں، عوام کیلئے کیا کیا؟ موجودہ دورحکومت میں کامیاب خارجہ پالیسی سب کے سامنے ہے، اس وقت ہمارے سب ممالک سے تعلقات ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوں کو ووٹ نہیں دیں گے، کاروبار کرنے والا شخص کیا معاشی پالیسی بنائے گا، قوم پر رحم کریں اور اسے آگے بڑھنے دیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ نظریاتی ہم آہنگی کی وجہ سے ہیں، سیاسی جماعتوں کے دروازے کھلے ہوتے ہیں، کوئی ملنا چاہتا ہے تو اسے منع نہیں کیا جاتا۔شفقت محمود نے کہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، اتحاد مضبوط ہے، اپوزیشن تین سال سے حکومت گرانے کی کوششیں کر رہی ہے،

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر چلی گئی ہے تو پھر اس کے اثرات تو ہوں گے۔ کچھ چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہیں اور کچھ نہیں ہیں۔ عالمی سطح پر بڑھنے والی قیمتیں ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت ختم ہونے کا گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا۔ ہم نے مینار پاکستان میں 6 جلسے کیے یہ ایک بھی کر کے دکھا دیں۔ حزب اختلاف اندر سے کھوکھلی ہے