اپوزیشن کے  اپنے ایم این ایز ھمارے ساتھ رابطے میں ہیں، پرویز خان خٹک کا دعوی

508
اپوزیشن کے  اپنے ایم این ایز ھمارے ساتھ رابطے میں ہیں، پرویز خان خٹک کا دعوی

نوشہرہ :پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صد ر اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوگی،اپوزیشن ھماری فکر چھوڑ دے انکے اپنے ایم این ایز ھمارے ساتھ رابطے میں ہیں.

پرویز  خٹک کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کاڈرامہ وقت سے پہلے فلاپ ہوچکاہے، ھمارے اتحادی ھمالیہ کی چٹان کی طرح ھمارے ساتھ کھڑے ہیں کوئی مائی کا لعل ان کو ھلابھی نہیں سکتا، عدم اعتماد سامنے لائیں تو انکو اپنی حقیقت کاپتہ چل جائیگا اور انکے اراکین بھی ھمارے ساتھ ہونگے،عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،جہانگیر ترین عمران خان کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتے، یقین سے کہتاہوں اپوزیشن کو شکست ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

ان کا کہنا تھا کہ اپنی 40سالہ سیاست میں صرف اور صرف ترقی ہی مقصد رہا ، ہماری سیاست کا محور دہی ترقی ہے اور اس میں میں 80%کامیاب ہو چکا ہوں اضلاع کے علاقوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنا دیا۔