معاہدے کے مطابق ساحل وبارڈرزکے مسائل حل کیے جائیں گے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

333

گوادر: حق دو تحریک کے قائد، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ آج گوادر ،مکران کے عوام بنیادی مسائل پریشانیوں سے پریشان ہیں کاروباروتجارت کو تحفظ حاصل ہے عوام کوانسان سمجھنے والے نہیں۔

حقوق کے حصول ، مسائل کے حل کیلئے دھرنے دیے جائیں گے ۔حق دوتحریک کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈے بند،حقوق کے حصول کیلئے ہماراساتھ دیں۔ معاہدے کے مطابق ساحل وبارڈرزکے مسائل حل کیے جائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بے حس حکمرانوں ومنتخب نمائندوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کیلئے نوجوانوں قبائلی عمائدین اور سیاسی ورکرزکا اجتماع ہوگاحکمران بیانات ومطالبات سے ہمارے جائز مطالبے ماننے کیلئے تیار نہیں ہم بزور قوت جمہوری طریقے سے حکمران سے حقوق چھین لیں گے۔

اہل بلوچستان کوخیرات نہیں جائز بنیادی قانونی حقوق چاہیے حکمران بے حس غافل اورعوام دشمن ہیں خود ہر حکومت میں مالامال ہونے والے بلوچستان کے مظلوم عوام کو حقوق دینے کے بے مقصدباتیں ودعوے کررہے ہیں۔موجودہ حکمران اور باربار منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی خودتومالامال ہوئے جبکہ مظلوم عوام بدحال وپریشان اور مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں ۔ ہمیں حقوق چاہیے اورہرحال میں چاہیے۔ ہم حکمران عوام سے حساب مانگ رہے ہیں لوٹ مار نہیں چلنے دیں گے ۔ دھمکیوں ،بے عمل اعلانات وبے عمل وعدوں کانہیں عمل درآمدکی ضرورت ہے۔

حکمران عوام کو کچھ نہیں سمجھتے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے فوری طور پر عوام سے دورہرکر رویہ بدل کربدعنوانی ولوٹ مار میں مصروف ہوجاتے ہیں عوام آج ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں نکلیں اورجائز قانونی حقوق حاصل کریں۔ ساحل ووسائل سے مالامال گوادر مکران کے عوام آج گھمبیر مسائل کا شکار ہیں ۔حقوق مانگنے والوں کو غدار کہنا بند کیا جائے اور حقوق مانگنے والوںکو گرفتار کرکے تشددکرنے والے ناکام ہوں گے ہمیں عزت سے جینے دیاجائے۔

حکمران بلوچستان کو سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھ رہے ہیں صوبائی حکومت میں لوٹ ما روفاق واداروں کی اجازت وملی بھگت سے ہورہی ہے جابر حکمران بے حس انتظامیہ کے خلاف بھر پور مذاحمت کی جائیگی