کوئٹہ: پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

89

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں دہشت گردوں کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ مشرقی بائی پاس پر پیش آیا، شہید اہلکاروں میں ایک اسسٹنٹ انسپکٹر شامل ہے، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔