وزیر اعظم نے واضح کہا کہ ہم نے اب کسی کے مسئلے میں نہیں پڑنا، وزیر خارجہ

326
وزیر اعظم نے واضح کہا کہ ہم نے اب کسی کے مسئلے میں نہیں پڑنا، وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے واضح کہا کہ ہم نے اب کسی کے مسئلے میں نہیں پڑنا ہمارے امریکہ سے بھی اچھے تعلقات ہیں ،روس میں بہت مفصل گفتگو ہوئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے واضح کہا کہ ہم نے اب کسی کے مسئلے میں نہیں پڑنا ہمارے امریکہ سے بھی اچھے تعلقات ہیں ، روس میں بہت مفصل گفتگو ہوئی ہے، ہم یوکرین میں تمام پاکستانیوں کی پوری مدد کریں گے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ  ہمارا فوکس تھا ڈائس پورہ محمود ہے لیکن اہم ہے ہمارے 3 ہزار کے قریب اسٹوڈنٹس کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہے پاکستانی طالبعلم کی ہلاکت کی خبر غلط ہے ایسا بلکل نہیں ہے  روس اور یوکرین تنازع سفارت کاری سے حل ہونا چاہیے  یوکرین کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا وزیر اعظم نے مناسب وقت اور مناسب جگہ پر اسکا زکر کیا پہلے دن سے کوشش خواہش رہی معاملہ سفارتکاری سے حل ہو۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین معاملہ مزید بگڑنے سے بچانے کی کوشش کرنی چاہیے مسئلہ نازک ہے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا جائے ابھی سفارتکاری کو رد نہیں کیا جا سکتا امکان موجود ہیں جب ماسکو پہنچے تو پاکستان میں تبصرے شروع ہو گئے ایک بحث چلی کہ دورہ کرنا چاہئے تھا یا نہیں کرنا چاہئے تھا۔  بھارت کے میڈیا پر تو صف ماتم چھایا ہوا تھا۔

  یہ تنقید غلط ہے ہم نے بغیر سوچے سمجھے روس کا دورہ کیا  روس جانے سے پہلے وزیر اعظم نے اجلاس کیا ہمارے سابق 4 فارن سیکریٹریز بھی موجود تھے 4 ایسے سفارتکاروں کو دعوت دی جنہوں نے ماسکو میں وقت گزارا ہے ہم چاہتے ہیں ڈپلومیٹک اسپیس کو بڑھایا جائے، وزیراعظم نے واضح کہا کہ ہم نے اب کسی کے مسئلے میں نہیں پڑنا ہمارے امریکہ سے بھی اچھے تعلقات ہیں ۔