روس حملہ: یوکرینی صدر کی ایک بار بھر مغربی اتحادیوں سے مدد کی اپیل

379

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ایک بار پھر مغربی اتحادیوں سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم اپنی ریاست کا اکیلے ہی دفاع کررہے ہیں، کل کی طرح آج بھی دنیا کے سب سے طاقتور ترین ممالک دور سے بیٹھے دیکھ رہے ہیں۔

 انہوں نے سوال کیا کہ ’’کیا روس کل لگائی گئی پابندیوں سے متاثرہوا‘‘؟ہم اپنے آسمانوں میں سن رہے ہیں اوراپنی زمین کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ یہ کافی نہیں ہے۔

ولادیمیر زیلینسکی  نے یوکرینی اور روسی زبان میں روس سے سیز فائر کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’روس کو ہم سے جلد یا بدیر مذاکرات کرنے ہوں گے، یہ بات چیت جتنی جلد شروع ہو گی اتنا کم روس کا نقصان ہوگا،  جب تک حملے نہیں رکتے ہم بھی اپنے ملک کا دفاع کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کے طاقتور ترین ملک امریکا نے اپنی فوج یوکرین میں نہ اتارنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکا نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان ضرور کیا ہے۔

٭٭٭٭٭