روس یوکرین جنگ: طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا

727
روس یوکرین جنگ: طالبان کا اہم بیان سامنے آگیا

کابل: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے پیشِ نظر افغانستان کی طالبان حکومت کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے روس اور یوکرین صورت حال پر تشویش اظہار کیا ہے۔ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس یوکرین صورت حال کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

امیر خان متقی نے کہا کہ روس اور یوکرین تشدد کو بڑھاوا دینے والے بیانات سے گریز کریں، دونوں ملک معاملہ پُرامن طریقے سے حل کریں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امارات اسلامی روس اور یوکرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتی ہے، تمام فریقین ان بیانات سے گریز کریں جو تشدد کو مزید بھڑکا سکتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ امارات اسلامی اپنی غیرجانبدار رہنے کی پالیسی کے تحت اس تنازع کے پرامن اور بات چیت کے ذریعے حل کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔

اس سے قبل افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کی جانے والی ایک ٹویٹ میں روس اور یوکرین سے کہا گیا تھا کہ وہ اس تنازع کے دوران یوکرین میں موجود افغان طلبا اور پناہ گزینوں کی حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔