گوجرانوالہ میں غیر ملکی خاتون ڈکیتی کے دوران قتل

415

صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں غیر ملکی خاتون کو ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے قتل کر ڈالا۔

شہزاد  اپنی بیوی، بچوں اور خالو کے ساتھ گکھڑ سے حسن والی جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے راستے میں روک لیا، ڈاکوؤں نے 40 ہزار روپے چھینے تاہم اس دوران موبائل فون چھیننے پر خاتون نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس نے شوہر کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی اور دو ٹیمیں بنا کر تحقیقات شروع کر دی۔

خاتون پاکستانی نژاد کینیڈین شہری تھیں۔