پیپلز پارٹی ملک دشمن جماعت بن چکی ہے، تحریک انصاف

402

کراچی:تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک دشمن جماعت بن چکی ہے۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان وفد کے ہمراہ کراچی پولیس آفس پہنچے،  وفد میں رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر ، رابستان خان ، عدیل احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔خرم شیر زمان نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے ملاقات کی ، ملاقات میں کراچی میں راہزنی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گفتگو ہوئی۔ خرم شیر زمان نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں عوام کی جان و مال محفوظ نہیں ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ہر سیکنڈ کراچی میں عوام راہزنی کا شکار ہورہے ہیں، عوام نہ باہر محفوظ رہے نہ اپنے گھروں میں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر طرف خوف کی فضا ہے، پولیس اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنی حکمت عملی تبدیل کرے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ مرتضی وہاب کا ڈپارٹمنٹ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ، اورپولیس کو کیمرے اور سیفٹی کی چیزیں فراہم کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ 7 ہزار800 اسٹریٹ کرمنلز رہا ہو چکے ہیں، نالائق اور ناکام حکومت  کو مارچ نکالنا ہے۔ بلاول کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، صوبے کا حال بہت برا ہو گیا ہے ، پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کو موئن جو دڑو میں تبدیل کر دیگی۔