کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں  شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی

396
 کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں  شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام  اپنے کشمیری بھائیوں  کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کا منصفانہ اور پرامن حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے،  بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ نولاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج، نہتے کشمیریوں کو غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کے ذریعے دہشت زدہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمانی گروپ (اے پی پی کے جی) کے سیکرٹری، لارڈ قربان حسین اور چئیرمین جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل، راجہ نجابت حسین  نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات   کی ۔دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ان کے نتیجے میں خطے کے امن کو درپیش خطرات کے حوالے سے تبادلہ  خیال  کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے معزز مہمانوں کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا اور  5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر  میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف موثر آواز اٹھانے کے حوالے سے آل پارٹیز کشمیر پارلیمانی گروپ ( APPKG)    کے کردار کی تعریف کی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ۔پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں  کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔