ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی صاحبزادہ ابو الخیر زبیر سے ملاقات

146

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے وفد کے ساتھ رکن الاسلام جامعہ مجدیہ میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر سے ملاقات کی اور جامعہ کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ملک میں فرقہ وارانہ عصبیت کو ختم کرنے کیلیے ملی یکجہتی کونسل کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیں اور وہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مسالک کی تنظیمیں اور ان تنظیموں کے قائدین بالخصوص ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرقابل مبارکباد ہیں جو تمام مسالک کے درمیان اتحاد واتفاق کی فضاء کو قائم رکھنے کیلیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جو وقت کا سے اہم تقاضا ہے۔