لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،8 گرفتار

147

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چوریوں اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری، روپوش و مطلوب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، کار، موٹرسائیکل اور چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ولید پولیس نے اشتہاری و مطلوب 3 ملزمان ملزم واجد جانوری ریوالور اور گولیوں سمیت قتل مقدمے میں اشتہاری ملزم رستم سولنگی کو اور منشیات فروش ملزم زبیر ابڑو 2 ہزار گرام چرس سمیت، رحمت پور نے اغوا مقدمے میں روپوش ملزم نادر شیخ کو، کنگا پولیس نے روپوش ملزم آندل جاگرانی کو، علی گوہرآباد پولیس نے روپوش ملزم عادل جتوئی کو، حیدری پولیس نے چوری مقدمے میں ملوث دو ملزمان وحید شیخ اور نعمت اللہ شیخ کو چوری شدہ سامان سمیت گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ولید پولیس نے شہری لیاقت علی ڈیپر کی چوری شدہ کار اور یونیورسٹی پولیس نے شہری عاشق حسین کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردی۔