جماعت اسلامی کیماڑی کی رابطہ عوام مہم ، گھر گھر رابطے، کارنر میٹنگز

269
جماعت اسلامی کیماڑی کی رابطہ عوام مہم ، گھر گھر رابطے، کارنر میٹنگز
حمیداللہ خان رابطہ عوام مہم کے دوران باڈی بلڈنگ کلب میں نوجوانوں کو دعوت دے رہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت بلدیہ ٹائون، میٹروول ،بنارس،شیر شاہ،ماڑی پور،نئی آبادی ،عابد آباد،پاک کالونی، فرنٹیئرکالونی ،پٹھان کالونی ، مشرف کالونی سمیت ضلع بھر میں گھر گھر رابطے۔جماعت اسلامی یوتھ اور حلقہ خواتین کے تحت بھی کھیل کے میدانوں ،سلائی کڑھائی سینٹرز ،مدارس اور اسکولز میں رابطے ، بڑی تعداد میں تعارفی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے اور صدر پبلک ایڈکمیٹی ضلع کیماڑی حمید اللہ خان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نورالحق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسعود اشرف و دیگر رہنمائوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور عوام سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملک کو 67 فیصد ریونیو اور 41 فیصد ٹیکس ادا کرتا ہے۔ اس سب کے باوجود کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جارہا۔کوئی بھی سیاسی پارٹی کراچی کو اون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انتخابات کے قریب آتے ہی لسانیت ، عصبیت اور علاقائیت کا نعرہ لگا کر عوام سے ووٹ لیے جاتے ہیں اور بعد میں علاقوں کا رخ ہی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک مافیا سرگرم ہے ، گرمی کا آغاز ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیاہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضلع کیماڑی میں پانی کے بحران اور بجلی ،گیس و سیوریج کے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حق دو کراچی کوتحریک ہی شہر کے مسائل کا واحد حل ہے۔