تاجروں نے کراچی کی مارکیٹوں میں جرائم وارداتیں روکنے کا مطالبہ کردیا

410
تاجروں نے کراچی کی مارکیٹوں میں جرائم وارداتیں روکنے کا مطالبہ کردیا

کراچی: تاجر برادری نے کراچی کی مارکیٹوں میں جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کردیا ہے۔

انجمن تاجران سندھ کے صدرجاوید شمس کا کہنا تھا کہ کراچی کی مارکیٹوں میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوی وارداتوں کو روکا جائے۔انجمن تاجران سندھ کے صدر نے کہاکہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن صاحب اچانک بڑھنے والی جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے اقدامات کریں،لیاقت آباد،کریم آباد اورحیدری میں آئے دن ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خریدار اور دکاندار خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، انتظامیہ اقدامات کرے،مارکیٹیوں میں گشت میں اضافہ کیا جائیتاکہ تاجر اپنے آپ کو محفوظ سمجھیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی مارکیٹوں میں نفری تعینات کی جائے۔