میانوالی:محکمہ خوراک کی کارروائی ،2 ٹرالر سے 2160 گندم کی بوریاں برآمد

599

میانوالی: ڈویڑنل کمشنرسرگودھانبیل جاوید کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایت پر محکمہ خوراک کی بغیر لائسنس پرمٹ گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک اور کامیاب کارروائی۔

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ظہور اختر خان کی سپرویڑن میں مانیٹرنگ ٹیم نے ہرنولی موڑ ایم ایم روڈ پر غلہ منڈی چوک اعظم سے آنے والے ٹرالر سے 1500 گٹو گندم لوڈڈ اور ضلع کونسل میانوالی کے قریب ایک اور ٹرالر سے 660 گٹو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہرنولی موڑ پر ایک عدد ٹرالر نمبر ٹی ایل ایس 998 بغیر لائسنس/پرمٹ گندم لے کر جا رہا تھا اور ضلع کونسل میانوالی کے قریب محکمہ خوراک کی خصوصی ٹیم نے ایک اور ٹرالر سے 660 گٹو گندم بغیر اجازت لے جانے پر دھر لیا اور ٹرالر بمعہ لوڈڈ گندم تھانہ ہرنولی اور میانوالی پولیس کے حوالہ کر کے باقاعدہ ایف آئی آر درج کروا دی اب تک میانوالی محکمی فوڈ و پولیس نے آٹھ ٹرالرز سے 5660 گٹو گندم پکڑے ہیں۔