ملک بھر میں پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں پانچ ہزار 883سیٹیں خالی

288

پشاور: پشاور سمیت ملک بھر میں پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں پانچ ہزار 883سیٹیں خالی رہ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اور نجی میڈیکل کالجوں کے 3937سیٹیں اور ڈینٹل کالجز کے 1936سیٹیں رواں سال کے تعلیمی سیشن میں خالی رہ گئی ہیں سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں مجموعی طور پر 17ہزار 65اور ڈیٹنل کالجوں میں 3682سیٹیں مختص ہیں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے 8ہزار 650سیٹوں میں سے 859اور سرکاری میڈیکل کالجوں کے 8ہزار 415سیٹوں میں سے 3ہزار 78 سیٹیں خالی رہ گئی ہیں ۔

سرکاری ڈیٹنل کالجوں میں 1217سیٹوں میں سے 917اور پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 119سیٹیں خالی رہ گئی ہیں۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری میڈیکل اور ڈیٹنل کالجز میں بھی درجنوں سیٹیں خالی رہ گئی ہیں ۔