فیصل آباد: ڈاکوئوں نے کلینک میں گھس کر دوائی لیتے مریضوں کو لوٹ لیا

367

فیصل آباد: ڈاکوئوں نے کلینک میں گھس کر دوائی لینے مریضوں کو لوٹ لیا، ایل پی جی دکان میں ڈاکے کے دوران مزاحمت کرنیوالا شہری گولی لگنے سے لہولہان، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود وارداتوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ چھتری والا چوک میں ڈاکٹر محمد سلیم رضا کے کلینک میں ڈاکوئوں نے داخل ہو کر آنیوالے مریض زاہد سے 5ہزار کی نقدی وموبائل فون دوسرے مریض محمد شفیق سے سوا لاکھ کی نقدی، موبائل فون، گاڑی کی چابی چھین لی۔

تھانہ رضا آباد کے علاقہ بسم اﷲ پارک میں شہباز کی ایل پی جی دکان میں گھسنے والے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر محمد خالد کو گولی مار کر لہولہان کر دیا۔