سکھر :رفیق فاؤنڈیشن کے تعاون سے مسجد حسنین کریمین کا افتتاح

106

سکھر (نمائندہ جسارت) رفیق فاؤنڈیشن کے تعاون سے قریشی گوٹھ سکھر میںمسجد حسنین کریمین تعمیر کی گئی ، دعائے خیر و برکت اور نماز کی ادائیگی کے ساتھ افتتاح کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو نے دعا کرائی۔ امیر ضلع سکھر ایڈوکیٹ سلطان احمد لاشاری ، ناظم حلقہ سکھر روشن علی تنیو بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ مساجد اللہ کا گھر ہیں جو بندوں کا رب سے تعلق جوڑتی ہیں، مسجدیں عبادت کا مرکز ہیں، اللہ تعالی مسجد حسنین کو آباد رکھے۔