جمناسٹک اور پیس شو بھی ہونگے جس کے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں، صوبائی وزیر

122

لاہور: صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب ہارس اینڈ کیٹل شو میں روایتی کھیلوں کے مقابلے کرائے گا، ہارس اینڈ کیٹل شو سے پنجاب کی ثقافت کو فروغ ملے گا،

جمعۃ المبارک کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں سپورٹس ایونٹس منعقد کئے جارہے ہیں، جن میں کبڈی،ریسلنگ ،رسہ کشی ،فٹ بال، ہاکی اور والی بال کے مقابلہ جات شامل ہیں، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ سپورٹس ایونٹس 10سے12مارچ تک سپورٹس ایونٹس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے جس میں تمام صوبوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی،جمناسٹک اور پیس شو بھی ہونگے، ہارس اینڈ کیٹل شو سپورٹس ایونٹس کے بہترین انتظامات کررہے ہیں،

انہوں نے مزید کہاکہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں پنجاب کی دھرتی کی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی جائے گی جس سے نئی نسل کو آگاہی ملے گی ، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق روایتی کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں، محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں، تاریخ میں پہلی بار کبڈی کا ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد کرایا گیا تھاجس سے نوجوانوں میں کبڈی کا شوق پیدا ہوا اور نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔