وزیر بلدیات کے پی کے کا اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ، مریضوں سے ملاقاتیں

409

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبائی وزیر بلدیات خیبر پختونخوا فیصل امین خان گنڈہ پور کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ اسپتال (ایم ٹی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ، مریضوں سے ملاقاتیں بھی کیں، صوبائی وزیر کو ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب سہولیات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات خیبر پختونخوا فیصل امین خان گنڈہ پور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال (ایم ٹی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات میں ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ گل، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم صباءمحسود، محمد سلیم اعوان و دیگر ذمہ داران ایم ٹی آئی نے صوبائی وزیر کو کو ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب سہولیات اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات خیبر پختونخوا فیصل امین خان گنڈہ پور نے اسپتال میں مریضوں کو دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔