کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے مسٹر آسٹریلیا 2020 حسنین ولی کریمی کی ملاقات

439

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے مسٹر آسٹریلیا 2020 حسنین ولی کریمی کی ملاقات

کمشنر کراچی کی حسنین ولی کریمی سے ملاقات

حسنین ولی کریمی باڈی ویٹ کے 70 کلو گرام اور نووائس کیٹیگری میں گولڈ  میڈل جیت کر 2020 میں مسٹر آسٹریلیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس موقع پر کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ آپ کراچی کا اثاثہ ہیں، سندھ کا فخر ہیں۔ آپ نے بنا کسی کی سپورٹ مسٹر آسٹریلیا کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھاکہ آپ نوجوانوں کے لیے روشن مثال ہیں کمشنر کراچی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میری کوشش رہی ہے کہ شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے

 مختلف شعبوں کے باصلاحیت نوجوانوں اور ہونہار بچوں کی تربیت اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔

 گذشتہ ہفتہ کامیاب میگا سٹی میراتھن کا انعقاد کیا ، جس میں ہزاروں شہریوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

 لیاری کے 15,14 سال کے بچوں کو انگلش سوئینڈن ٹاؤن فٹبال کلب کے تعاون سے2 سال کی تربیت پر برطانیہ بھیج رہے ہیں، جس کے تمام اخراجات سوئنڈن فٹبال کلب برداشت کرے گا۔

 اس موقع پر حسنین ولی کا کہنا تھا کہ میری پیدائش کراچی کی ہے اور اب آسٹریلیا میں مقیم ہوں۔

 ٹائٹل جیتنے کے بعد کووڈ پابندیوں کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکا، پابندیوں میں نرمی کے بعد میں پاکستان آیا ہوں۔ مجھے بطور پاکستانی فخر ہے کہ ملک کا نام روشن کیا ہے،

میرا اگلا ٹارگٹ  ورلڈ چیمپئن شپ ہے۔ مسٹر آسٹریلیا 2020 کا اعزاز بغیر کسی اسپانسر کے حاصل کیا ہے۔

 کمشنر کراچی نے حسنین ولی کریمی کو ان کی کاوشوں اور کامیابی پر تعارفی سرٹیفکیٹ پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔