مکہ سے مدینے تک بلٹ ٹرین چلانے پر 28 ہزار خواتین کی درخواستیں موصول

377

ریاض : سعودی عرب میں بلٹ ٹرین ڈرائیورز کی 30 خالی اسامیوں پر 28 ہزار خواتین کی درخواستیں موصول ہو گئیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں خاتون ٹرین ڈرائیور کی 30 خالی اسامیوں کے اشتہار پر 28 ہزار خواتین کی درخواستیں موصول ہو گئیں ہیں ۔

منتخب 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز مکہ اورمدینہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔ خواتین کوایک سال کی تنخواہ کے ساتھ بلٹ ٹرین چلانے کی تربیت دی جائیگی۔

خواتین ٹرین ڈرائیورزکے لئے اشتہاردینے والی کمپنی نے بیان میں کہا کہ 28ہزارخواتین کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 14ہزارخواتین کواہل سمجھا گیا ہے۔ان میں سے مزید کوشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین ٹرین ڈرائیورز کی 30 اسامیوں کے لئے تعلیمی قابلیت اورانگریزی بولنے کی قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔