پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2022 کا افتتاح، تقریب میں نیول چیف کی شرکت

315

کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک دوہزار بائیس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشق کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک دوہزار بائس کی افتتاحی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی اسپارک کے انعقاد کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور منصوبہ بندی کی عملی جانچ ہے، مشق سی اسپارک 2022 میں بحری اثاثوں کے علاوہ بری اور فضائی افواج کے اہلکار اور اثاثے بھی شریک ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں وزارت دفاع، داخلہ، بحری امور اور نیشنل سیکیورٹی ڈویڑن کے نمائندگان بھی شریک تھے۔ مشق سی اسپارک دوہزار بائس محفوظ میری ٹائم ماحول کے لئے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہے۔