مزید مہنگائی کانیاطوفان آئے گا، شازیہ عطا مری

293

کراچی: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہاہے کہ آج پھر ملک میں عوام کیلئےبری خبرآئی ہے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر موجودا سلیکٹڈ اور ناہل حکومت نے بلا جھجھک فی لیٹر میں 12 روپے 03 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے پیپلزپارٹی اس عوام دشمن فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

وہ بدھ کوکلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں، انہوں نے کہاکہ اب غریبوں کے زخموں پرنمک چھڑکا جارہا ہے اور یہ جینے کی قیمت میں اضافہ ہے جبکہ عوام پہلے ہی تکلیف میں ہیں اور ملک میں آٹا،دال تیل چینی سمیت اشیاءخوردونوش عوام کی پہنچ سے دورہیں اور پاکستان اس خطے کا مہنگاترین ملک ہے اور کسی بھی زاویے سے سستاملک نہیں ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور اب مزید مہنگائی کانیاطوفان آئے گاحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اضافہ واپس لے۔

شازیہ مری نے کہا کہ کل صحافی محسن بیگ کو اسلام آباد سے ایف آئی اے کی سائبر کرائم ٹیم کے ذریعےگرفتار کروایا گیا ہے جس کی گرفتاری کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور محسن بیگ کو صرف اس لیئے گرفتار کیا گیا کہ وہ عمران خان کی نااہل حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر بات کررہا تھا اور آج ایک کواٹھایا گیا ہے کل دوسروں کواٹھائیں گے اس سے پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی نہیں چھپاسکتے اور کہا کہ ہم نے سائیبرکرائیم بل پربھی ن لیگ کے دورمیں بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیاتھا اگر یہ حکومت پورے ملک کو گرفتار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تو بھلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 27فروری سے لانگ مارچ کرنے جارہی ہے اور عوامی لانگ مارچ کا آغاز مزار قائد کراچی سے اسلام آباد تک کیا جائیگا جس کا کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد پلان بھی شیئر کیا جا چکاہے. انہوں نے بتایا کہ عوامی لانگ مارچ 27 فروری کو کراچی سے ٹھٹہ ، سجاول سے ہوتے ہوئے بدین پہنچے گا پھر 28 فروری کو حیدرآباد، ہالا سے ہوکر نوابشاہ اور مورو تک پہنچے گا بعد میں یکم مارچ کولانگ مارچ کا قافلہ مورو سے ہوتے سکھر تک پہنچے گا وہاں سے دو مارچ کو گھوٹکی سے ہوتے ہوئے رحیم یار خان، پھر بھاول پور، لودھراں سے ہوتے ہوئے تین مارچ کو عوامی مارچ ملتان پہنچے گا اور پھر 4 مارچ کو خانیوال، چیچہ وطنی کے بعد 5 مارچ کو اوکاڑا سے لاہور پہنچے گا جہاں پر ناصرباغ میں بلاول بھٹو عوام سے تاریخی خطاب کریں گے اس طرح سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 7 مارچ کو راولپنڈی لیاقت باغ میں بھی چیئرمین خطاب کریں گے اورآٹھ مارچ وومن ڈے بھی ہے ہم سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سب لوگ پریشان ہیں اورہم عوام کی شدت کومحسوس کررہے ہیں جو عوام پریشان ہیں ان سب کودعوت دیتے ہیں ہماراساتھ دیں لانگ مارچ کاحصہ بنیں . شازیہ مری نے کہا کہ 8 مارچ کے بعد لا?حہ عمل کی تاریخ کا بعد میں شی?ر کیا جا?ے گا،ہم نے جمہوری اور پرامن احتجاج کی?ے ہیں اور حکومت اطمینان رکھے ہم نےکبھی سرکاری ادارے کو گالی یا ٹی وی ریڈیو پر حملہ یا پرتشدد احتجاج نہیں کیا اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کل کے اجلاس میں وا?یلنس کے متعلق سخت ہدایات کی ہے اس سے مکمل منع کیا ہے۔ عوام کی مشکلات کے باعث مہم کا آغازکیاحکومت کے خلاف مہم میں ہم خیال جماعتوں سے رجوع بھی کیا گیا ہے جلد مثبت جواب کی امید ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کالاباغ ڈیم کے منصوبےپر تین صوبای اسمبلیوں نے قرارداد پاس کرکے اسے رد کیا ہے اوریہ منصوبہ متنازعہ ہےاوراس سے پاکستان کو نقصان پہنچائے گا جبکہ اس منصوبے پر صرف ناکام لوگ ہی سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودا حکومت ٹیکس نہیں بھتہ لیتی ہے اور سلیکٹڈ لوگ ہی ایسے کام کرتے ہیں اور عوام سے خوفزدہ حکومت سے لانگ مارچ کےدوران رکاوٹوں کی توقع ہے لیکن ہم انکی رکاوٹوں کو بھادری سے منہ دیں گے اور ماضی میں بھیں کے پی کے اور ملتان میں رکاوٹیں ڈالی گئیں اور ہم لاشین اٹھاتے بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہیں.اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنما وقارمہدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودا حکومت کے دورمیں 60روپے سے زیادہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے جبکہ دنیامیں تیل کی قیمتیں کم ہیں یہاں اضافہ کیاجارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ نے27 فروری کے عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے اپنی بھرپورتیاریاں کی ہیں اور عوامی مارچ میں عوام کا سمندرہوگا اور چیئرمین بلاول بھٹوزرداری عوام کی آوازہیں ہم سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید بھی انکے ہمراہ ساتھ تھی۔