اینٹی کرپشن نے محکمہ انہار کے سب انجینئر کوگرفتار کرلیا

358

لاہور:محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی کرپشن پر محکمہ انہار کے سب انجینئر کوگرفتار کرلیا ،ملزم راشد اقبال محکمہ انہار کے کوٹ ادو آفس میں تعینات تھا۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کے مطابق ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مگی مگاسن کینال مظفر گڑھ کی مرمت کیلئے مختص فنڈز میں خردبرد کی۔ ملزم نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز اکائونٹ سے نکوالئے مگر مرمت کا کام نہ کرایا۔ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن تھانہ مظفر گڑھ میں مقدمہ نمبر 21/20 درج ہے۔ علاوہ ازیں اینٹی کرپشن نے کوٹ ادو میں کارروائی کر کے قبضہ مافیا سے  78 کنال زمین واگزار کروا لی ۔واگزار کروائی گئی زمین محکمہ انہار کی ملکیت ہے، کوٹ ادو کے موضع ہنجرائی غربی میں واقعہ زمین کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے، زمین کا قبضہ محکمہ انہار کے متعلقہ ایس ڈی او کے حوالے کیا گیا ہے ۔