لاہور میں جرائم کی شرح زیادہ ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس

236

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مقابلے میں پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔

اس بات کا دعویٰ ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام نبی میمن نے کیا ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق لاہور میں سالانہ 2 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کئے جاتے ہیں جبکہ گزشتہ سال لاہور میں دو لاکھ چار ہزار ایک سو پنتالیس مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کا یہ بھی دعویٰ  ہے کہ لاہور میں جرائم کی شرح کم ظاہر کرنے کے لئے سابق پولیس افسران مقدمات کا اندراج نہیں کیا کرتے تھے۔