میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل قابلِ مذمت ہے، شیریں مزاری 

315

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل قابلِ مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا ہے کہ ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کے قتل کے ذمے دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت واقعہ کے وقت خاموش تماشائی بنے رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ قوانین موجود ہیں، پولیس عمل درآمد کرائے اور ہجوم کو من مانی کی اجازت نہ دے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کی ہلاکت کی طرح کا گذشتہ روز میاں چنوں میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں مقدس اوراق کو جلانے کے الزام میں ہجوم نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

میاں چنوں کے نواحی علاقے تلمبہ میں اڈا 17 موڑ مدرسہ شاہ مقیم میں ایک نامعلوم شخص پر الزام لگایا گیا۔الزام لگانے کے بعد ہجوم نے مذکورہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور لاش کو درخت پر لٹکا دیا۔