پشاور: پولیس نے تین رکنی جعل ساز گروہ کو گرفتار کر لیا

265

پشاور: تھانہ گلبرگ پولیس نے پشاور سے تعلق رکھنے والے تین رکنی جعل ساز گروہ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عابد خان ولد نیاز خان نے تھانہ گلبرگ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ چند نامعلوم ملزمان نے دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعے اسے نقلی زیورات دے کر بھاری رقم اور موبائل فون سے محروم کر دیا ہے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ نے دوران گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز تین ملزمان عمران ولد حیات، اسامہ ولد احسان اور مراد ولد سردار علی کو گرفتار کر لیا۔ تینوں ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے جنہوںنے اپنے مذموم مقاصد کی خاطر تھانہ گلبرگ کی حدود میں فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا تھا۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعل سازی کے ذرےعے نقلی زیورات دے کر شہریوں کو لوٹنے اور ان سے بھاری رقوم، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاءحاصل کرنے کا اعتراف کرلیا جن کے قبضے سے ابتدائی طور پر عابد خان سے لوٹی گئی رقم ہزاروں روپے نقد، موبائل فون اور دیگر اشیاءسمیت نقلی زیورات بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔